ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی میں بنگلہ زبان کی تعلیم شروع کرے گی مغربی بنگال سرکار

دہلی میں بنگلہ زبان کی تعلیم شروع کرے گی مغربی بنگال سرکار

Sat, 29 Sep 2018 18:59:20  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ،29؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) 
بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر مغربی بنگال سرکار نے ملک کی راجدھانی دہلی میں بنگلہ کی تعلیم و تدریس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ہفتہ کو ریاستی تعلیمی محکمہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر بنگال کے لوگ دہلی اور آس پاس کے شہروں میں رہتے ہیں ۔ وہاں بنگلہ کی پڑھائی نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے بچے اپنی مادری زبان اور ثقافت کے بارے میں بہتر طریقے سے نہ تو معلومات حاصل کر پاتے ہیں اور نہ ہی پڑھ سکتے ہیں۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے بنگال سرکار نے دلی میں بنگلہ زبان،ثقافت اور بنگلہ سنیما سے جڑے تعلیم و تعلم کاکام شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ دہلی کا دل کہا جانے والا کناٹ پلیس سے چند قدم کے فاصلے پر واقع بنگلہ بھون یا ریاستی اطلاعات و ثقافت محکمہ کی جانب سے بنائی گئی ’مکت دھارا‘ بلڈنگ میں اس کی تعلیم شروع ہوگی۔ایسا پہلی بار ہے جب مغربی بنگا سرکار نے ریاست کے باہر بنگلہ زبان کی تعلیم کا انتظام کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ بنگال کے باشندوں کے علاوہ کسی دیگر ریاست یا کوئی بھی شخص وہاں جا کر بنلہ کی تعلیم حاصل کرنا چاہے تو انہیں بھی بنگلہ سکھایا جائے گا


Share: